فلسطینی مجاہدین کا صیہونی فوج پر بڑا حملہ

0 220

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر کے شمال میں صیہونی حکومت کے دو انفنٹری یونٹوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صیہونی فوجی ہیلی کاپٹروں کو آپریشن کے مقام سے لاشوں اور زخمی فوجیوں کو نکالتے دیکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی مجاہدین درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک بڑا آپریشن کیا تھا جس میں سیکڑوں صیہونی ہلاک اور 250 کے قریب صیہونیوں کو حماس نے قیدی بنا لیا تھا۔ اس کے بعد صیہونی فوج نے غزہ کے خلاف وسیع فضائی اور زمینی حملے شروع کردیئے۔

صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 31 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 73 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 72 فلسطینی شہید اور 129 زخمی ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.