افغانستان کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،بیرسٹر گوہر

0 80

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں، ہماری فورسز پاکستان کے دفاع کیلئے مضبوط ہیں۔

ہم نے آئی ایم ایف کو یاد دہانی کے لیے خط لکھا تھا، امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے، ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے آرگنائز کر کے نہیں بھیجا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.