یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا

0 109

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان کے دوران چینی کی ممکنہ قلت پر قابو پانے کیلئے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا تاہم مہنگی بولی کے باعث کارپوریشن نے ٹینڈر منسوخ کردیا-

یو ایس سی کو کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی اور خریداری کی صورت میں اخراجات ملا کر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی لہٰذہ مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔

یو ایس سی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جو رمضان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے 109 روپے اور عام صارفین کیلئے 155 روپے مقرر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.