پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست سرسید تھانے میں جمع کرانا چاہی مگر پولیس نے دائرہ اختیار نہ ہونے کا جواز پیش کرکے درخواست وصول ہی نہ کی۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نائب صدر کراچی تہماس علی خان رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست لیکر سرسید تھانے پہنچے۔
درخواست میں کہا گیا تھاکہ رانا ثنا اللہ نے ایک پروگرام میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مارنے کی دھمکی دی ہے لہٰذا رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔
پولیس نے معاملہ دائرہ اختیار میں نہ ہونے کے باعث درخواست وصول ہی نہ کی۔
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اپنے وکلا کے ہمراہ رات گئے تھانے پہنچے تھے، درخواست جب پڑھی تو معلوم ہوا کہ معاملہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔