اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

0 106

ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کرائے، لفافے کھولےگئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کوبھیجے گئے خطوط میں پاؤڈر تھا، خطوط کے متن میں ’اینتھریکس‘ لکھا تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والےکانام ریشم درج ہے، پتا نہيں لکھا گيا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.