سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں، مصدق ملک

0 113

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں لیکن کچھ ذمہ داری تو پی ٹی آئی کی بھی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے سیاسی معاملات اور اتحاد آگے بڑھ رہا ہے، اس کی حمایت غیر مشروط ہے، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے غیر مشروط حمایت کی تھی۔

سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے ، نوک جھونک چلتی رہے گی ملک کو چلنے دیا جائے۔

عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.