حکومت سندھ کا عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

0 100

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی،واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 10 سے 13 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.