پی آئی اے کی پرواز نے درجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا

0 122

ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔

مسافروں کو گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.