صیہونی حکومت کے خلاف ایرانی حملے پر فلسطینی گروہوں کا مبارکبادی کا پیغام
فلسطین کی تحریک مجاہدین اور مزاحمتی کمیٹیوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر نسل کش صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور میزائل اور ڈرون حملے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دمشق میں صیہونیوں کے جرائم پر ایران کا ردعمل نئی حقیقت اور شاندار تاریخی لمحات کی علامت ہے کہ جس کا سرچشمہ الاقصی طوفان کی لڑائی تھی۔
فلسطین کی تحریک مجاہدین نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن ملت اسلامیہ کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے اور صہیونی امریکی تسلط سے اسلامی اقوام کی آزادی کی نوید ہے۔