حکومت سندھ کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مشروط اجازت

0 120

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور عدالت نے صوبائی حکومت کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ نئے سرے سے اشتہارات جاری کر کے ملازمتیں فراہم کی جائیں تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت نے سرکاری نوکری دینے کے لیے جو ایس او پیز مقرر کیے ہیں ان کے مطابق کارروائی کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل ہو چکی ہے، اگر شفاف طریقے سے ملازمتیں دی جائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر اگست 2023 میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.