بجلی چوری روکنے کیلئےدیگر صوبے بھی پنجاب کی طرح اقدامات کریں، وزیراعظم

0 107

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس ضمن میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے لہٰذا دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

ملک بھر میں بارشیں ہورہی ہیں، این ڈی ایم اے حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل واضع کرے، بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.