پنجاب میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے 10اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

0 103

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

لاہور، قصور، چکوال،گجرات، بھکر، وزیرآباد،نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان ضلاع میں 18 اپریل سے 22 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،دفعہ 144کے نفاذ کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.