مسلم لیگ ن نے عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

0 101

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نےعرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنےکی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.