لانڈھی حملہ، شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی سے موٹر سائیکل کیلئے استعمال

0 58

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں حیران کن انکشافات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں محمود آباد، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں کارروائیاں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شہری کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری کا کہنا ہے اس نے کبھی موٹرسائیکل نہیں خریدی،ہلاک دہشت گرد سے ملنے والے بیگ سے چار دستی بم، رائفل، گرینیڈ، تین میگزین برآمد ہوئے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا جس میں گاڑی میں سوار غیر ملکی محفوظ رہے، حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، دوسرا پولیس اور سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.