پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل

0 60

وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائراسکیم کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجکاری عمل کے ایک حصے کے طور پر وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی،پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اعلامیے کے مطابق 28 مارچ 2024 کو ایس ای سی پی میں ایک اسکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی، اس اسکیم کاپی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان سے منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.