ایرانی صدر کے لاہور اور کراچی کے دورے، ٹریفک پلان جاری

0 63

پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے ،پولیس کے مطابق ایران کے صدر کی آج لاہور آمد کے موقع پر متعدد سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔

پولیس کے مطابق رنگ روڈ آج صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی، لاہور کے باہر سے آنے والی ٹریفک کو کالا شاہ کاکو سے موڑا جائے گا۔

دوسری جانب آج کراچی کی متعدد سڑکیں بھی سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بند رکھی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گی، عام شہری گرومندر سے شاہراہ فیصل تک شاہراہ قائدین بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریک بھی گرومندر سے گارڈن چوک تک مکمل بند ہوں گے ساتھ ہی ضیا الدین احمد روڈ بھی 3 سے 5 بجے تک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے قیوم آباد، کورنگی، قائد آباد اور ملیر ہالٹ کا راستہ استعمال کریں جبکہ ٹاور اور کیماڑی سے ائیرپورٹ جانےوالی ٹریفک لیاری ایکسپریس وے، سہراب گوٹھ، ملیر کینٹ اور ماڈل کالونی کے راستے استعمال کر سکیں گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق ائیر پورٹ سے صدر جانے والے ماڈل کالونی، جناح ایوینیو، صفورا چورنگی کا راستہ استعمال کرسکیں گے جبکہ گرومندر سے صدر جانے والے لسبیلہ چوک، نشتر روڈ، البیلہ سگنل، رام سوامی، سول اسپتال کا راستہ استعمال کر پائیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جامع کلاتھ سے نمائش جانے والے عید گاہ، گارڈن چوک، آغا خان سوئم روڈ اور چڑیا گھر کا راستہ استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.