32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں کام کریں گے، مریم نواز

0 75

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 6 ہفتےکی قلیل مدت میں نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا۔

فیلڈ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں اور فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے جو گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔

فیلڈ اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگنوسٹک اور ای سی جی کی سہولت ہے، اسپتال سے 130 ادویات موقع پر مفت ملیں گی، اس کے علاوہ ایکسرے اور ریڈیالوجی، زچہ بچہ، مائنر سرجری، او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے۔

اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی، پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جارہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ فیلڈ اسپتال سے کیسی سہولت مل رہی ہے، پہلے کنٹینر کس طرح استعمال ہوتے تھے کہنے کی ضرورت نہیں، پہلے جلاؤ گھیراؤ، بل پھاڑ دو کیلئے کنٹینر کا استعمال ہوتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.