سیکلادیس بحری جہاز پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کی ویڈیو وائرل

0 208

یمن کی مسلح افواج نے سیکلادیس بحری جہاز پر حملے کا ویڈیو جاری کردیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے سیکلادیس بحری جہاز کو بحراحمر میں کئی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی صبح بھی مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو ڈسٹرائر سمیت دشمن کے بحری جہازوں کے خلاف ڈرون کارروائی انجام دی ہے۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کے خلاف اس کی فوجی کارروائیاں فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں انجام دی جا رہی ہیں اور اس کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غزہ پر حملے اور اس کا محاصرہ ختم نہيں کردیا جاتا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.