غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو ہمت نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمان

0 108

ولانا فضل الرحمان نے لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ آج فلسطین میں عام شہریوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت 35 ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا۔

امریکا انسانی حقوق کا علمبردار نہیں قاتل ہے، غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو ہمت نہیں ہوئی، جنوبی افریقا عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے؟ بات ان کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب ان کی بات کرنی پڑے گی۔

کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.