پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں مزدور کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کریں گی۔
انہوں نےکراچی میں یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
مزدوروں کیلئے سندھ حکومت جیسے اقدامات کسی صوبے نے نہیں کیے، پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ مزدور کو صلہ ملنا چاہیے،مزدوروں کے خون پسینے کی وجہ سے معیشت چلتی ہے۔
اشرافیہ کی کمائی اور کاروبار مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں، بینظیر مزدور کارڈ کے تحت سندھ کے مزدوروں کو سہولیات دی جا رہی ہیں، شہید بھٹو کے دور میں مزدوروں کو یونین سازی کا حق ملا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت اسٹیل مل نہیں چلانا چاہتی تو ہمارے ساتھ بیٹھے، سندھ حکومت اسٹیل ملز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے گی۔