سندھ حکومت کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے شاہین فورس فعال کرنے کا فیصلہ

0 95

سندھ حکومت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے شاہین فورس فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ساتھ ہی آج سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ مددگار ون فائیو کو بہتر بنا کر پولیس کو 168 گاڑیاں اور 120 موٹر سائیکلیں دیدی گئی ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے صدر کو بتایا کہ چار ماہ میں کراچی کے اندر اسٹریٹ کرائم میں 49 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

اپنی بریفنگ میں اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 43 ملزمان پکڑے، 13 مقابلوں میں مارے گئے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہونا چاہیے کہ کراچی میں گاڑیاں اور موبائل چوری ہونے کے بعد کہاں جاتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ناگزیر ہے۔

صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس افسران کو ٹینیور دیکر ان سے بھرپور کام لیا جائے اور ان کی تعیناتی کارکردگی سے مشروط کی جائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے پر ان کی زیرو ٹالرنس ہے، اس کی اجازت کسی کو نہ دی جائے۔ صدر نے چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.