موجودہ دور حکومت میں بھی شہبازشریف کی زیر نگرانی گندم کی درآمدجاری رہی،رپورٹ

0 74

نجی نیوز چینل کے مطابق،3 اپریل کو رانا تنویرکو وزارت فوڈ سکیورٹی کا قلمدان دینے سے قبل وزارت کے انچارج خود شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم گندم درآمد معاملے پر سیکرٹری فوڈ کو او ایس ڈی بنا چکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق نگران دور میں27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمدکی گئی تھی، مارچ 2024 میں57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی۔

رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپےکی گندم امپورٹ ہوئی، رواں مالی سال مارچ تک کل 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، رواں مالی سال مارچ تک 282 ارب97 کروڑ 50 لاکھ روپےکی گندم درآمد کی گئی۔

دوسری جانب گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں دستاویزات اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کسی حکومتی، سیاسی یا سرکاری شخصیت کو طلب نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی کی وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے، ابھی تک ابتدائی رپورٹ کسی کو پیش نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.