کراچی میں میٹرک امتحانات کا آغاز، ہزاروں طلبا ایڈمٹ کارڈ سے محروم

0 109

میٹرک بورڈ کے باہر ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے طلبا اور والدین کی بڑی تعداد جمع ہے،امتحانی فارم جمع کرانےکے لیے بھی کئی طلبا بورڈ آفس میں موجود ہیں۔

طلبا نے کہاکہ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ کا مؤقف ہےکہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نےآن لائن فارم جمع کرائے تھے وہ آن لائن پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

آخر ی دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے، اسکول انتظامیہ اپنی آئی ڈی پاس ورڈ کے ساتھ بورڈ آفس سے بھی پرنٹ نکال سکتی ہیں۔

میٹرک بورڈ کے اعلامیےکے مطابق امتحانی فارم جمع کرانے کاایک اور آخری موقع دیا جارہا ہے۔ نہم،دہم کےامتحانی فارم 3500روپےلیٹ فیس کےساتھ 10 مئی کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 7سے 11مئی 2024 تک رہ جانے والے پرچے امتحانات کے اختتام کے بعد لیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.