10 مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی،شرجیل میمن

0 108

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 مئی کے بعد محکمہ ایکسائز غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لے گا، 10 مئی سے سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں۔

کسی کو بھی سڑک پر غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، تقریباً 44 ہزار نمبر پلیٹس محکمے میں رکھی ہیں جو لوگ لے کر نہیں گئے، ان تمام نمبرز کی سیریز اخبار میں شائع کرائی جائے گی۔

جن رجسٹرڈ گاڑیوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگا ان پر چالان کیا جائے گا، قانون بنا رہے ہیں کہ کوئی گاڑی شو روم سے اس وقت تک نہ نکلے جب تک رجسٹرڈ نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.