سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے،وزیر اعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔
محمد بن سلمان کا دورہ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے، حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کی تاریخوں کاحتمی فیصلہ نہیں ہوا۔