بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ

0 118

بنوں میں سپینہ تنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے چاروں طرف سے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تاہم حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کی فوری اور بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.