صدر مملکت آصف علی زرداری نےکوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، معاشی استحکام کے لیے اس کا تدارک ضروری ہے، سرحدی علاقوں کے عوام کے روزگار کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔
صدرمملکت کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کے لیے مشاورت شروع کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔