زمان پارک پولیس آپریشن غیر یقینی صورتحال کا شکار

’ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن شروع کرنیکا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ڈاکٹر عثمان

0 75

لاہور(شوریٰ نیوز)زمان پارک پولیس آپریشن غیر یقینی صورتحال کا شکار، ’ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن شروع کرنیکا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘تفصیلات کے مطابقنگران پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ان کے گھر میں چھپے مبینہ 30-40 دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن جمعرات کی دوپہر 2 بجے ختم ہو گئی، لاہور پولیس کو رات گئے تک مجوزہ آپریشن شروع کرنے کا کوئی حکم نہیں ملا۔پولیس حکام آپریشن میں تاخیر کا باعث بننے والے عوامل کے بارے میں میڈیا کے سوالات سے بچنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ’پی ٹی آئی سربراہ کی رہائش گاہ سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن شروع کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘۔اس کے علاوہ، پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے 9 مئی کو تشدد کے سلسلے میں مطلوب آٹھ مشتبہ افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عمران خان کی رہائش گاہ سے فرار ہو رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.