نیویارک، ٹرک حملے میں ملوث شخص کو 10 مرتبہ قید کی سزا

ملزم نے 2017 میں ٹرک چڑھا کر 8 افراد کو ہلاک کرنے پر 260 برس قید کی سزا سنا ئی

0 95

نیویارک (شوریٰ نیوز)نیویارک، ٹرک حملے میں ملوث شخص کو 10 مرتبہ قید کی سزا سنائی گئی،ملزم نے 2017 میں امریکی شہر نیویارک میں ہجوم پر ٹرک چڑھا کر 8 افراد کو ہلاک کرنے پر 260 برس قید کی سزا سنا ئی، تفصیلات کے مطابق مجرم سیف اللہ سیپوف کو 10 مرتبہ قید کی سزا سنائی گئی جن میں سے 8 پر بیک وقت عمل ہوگا۔ مجموعی طور پر مجرم سیف اللہ 260 سال قید میں رہے گا اور اسے کبھی رہا نہیں کیا جائے گا۔ سیف اللہ سیپوف نے 2017 میں نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں راہ گیروں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق سیف اللہ کو ریاست کولوراڈو کی ایک محفوظ ترین جیل ’سپر میکس‘ میں رکھا جائے گا جہاں قیدی اپنے سیل میں دن میں 23 گھنٹے گزارتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجرم سیف اللہ داعش سے متاثر ہے اور اس کا رکن بننے کے لیے یہ جرم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.