جناح ہائوس حملہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے، وکیل سلمان صفدر

0 73

لاہور(شوریٰ نیوز)جناح ہائوس حملہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور،عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے، 10مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے، جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.