شیر افضل مروت کے بھائی نے خود استعفیٰ دیا، وزیر صحت کے پی

0 78

وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ، شیرافضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، خالد لطیف مروت نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا، معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کابینہ میں معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.