پشاور سینٹرل جیل کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

0 108

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان نے کہاکہ سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایچ آئی وی کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی،متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں جب کہ ایچ آئی وی کے متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.