جناح ہائوس حملہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی مذمت کرتا ہوں، عمران خان

میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں

0 70

لاہور(شوریٰ نیوز) جناح ہائوس حملہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی مذمت کرتا ہوں، جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جناح ہاؤس حملےکی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.