کراچی ، ڈاکو کی فائرنگ ،موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں شہری جاں بحق
ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر میں شہری یوسف کے ساتھ پیش آیا جہاں مقتول نے موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس پر ڈاکو نے فائرنگ کردی۔
سی سی ٹی وی میں ماسک پہنا مسلح شخص پیدل آتا نظر آرہا ہے جس کے بعد وہ یوسف کی موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل بچانے کے لیے جب مقتول یوسف نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے بچنے کے لیے یوسف پر 2 فائر کیے اور فرار ہوگیا جس سے یوسف جاں بحق ہوگیا۔