کراچی، انتظامیہ کی کارروائی، سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل

0 57

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر سید حسن نقوی کی ہدایت پر روٹی کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

سرکاری قیمت پر نان اور چپاتی فروخت نہ کرنے پر 3 تندور سیل کیے گئے ہیں جس میں2 تندور کھڈا مارکیٹ اور ایک چاند بی بی روڈ پر سیل کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روٹی کے سرکاری نرخ سختی سے نافذ کرائیں۔

اس کے علاوہ کشمنر کراچی نے نان بائیوں کو بھی سرکاری نرخ کی پابندی کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.