سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو بھی گرفتارکرلیا گیا

’اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے!‘، پی ٹی آئی

0 62

کراچی(شوریٰ نیوز)سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو بھی گرفتارکرلیا گیا پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے!‘ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے عمران اسمٰعیل کی گرفتاری کی اطلاع ایک ٹوئٹ میں دی۔عمران اسمٰعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ ’اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے!‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.