سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نےپی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، 8 مئی تک میرا پارٹی چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا

0 91

کراچی (شوریٰ نیوز)9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔اُن کا کہناتھا مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، 8 مئی تک میرا پارٹی چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا، 9 مئی کی شام کو جب میں نے دیکھا کہ فوجی تنصیبات کا نقصان ہوا ہے، میں بغیر کسی دباؤ کے پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.