تمام مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ صیہونی حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے، اسماعیل ہنیہ
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی صیہونیوں کے ہاتھوں نابلس کے 38 نوجوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق
بیت المقدس(شوریٰ نیوز)تمام مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ صیہونی حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہےان خیالات کا اظہار فلسطینی رہنما اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نے اپنےدفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہصیہونی حکومت نے اپنی اشتعال انگیز سالانہ پرچم ریلی کے پیش نظر تمام مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا جس کے بعد مقبوضہ فلسطین ایک چھاؤنی کا رخ اختیار کر گیا۔اس صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ پرچم ریلی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے نام پر نافذ کیا جانے والا ہائی الرٹ اس کی سکیورٹی کی کمزوری اور اسکے قابل شکست ہونے کا ثبوت ہے۔آنادولو نیوز ایجنسی کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے نابلس میں پراکندہ طور پر غاصب صیہونیوں کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں ہوئی جن میں کم از کم اڑتیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی صیہونیوں کے ہاتھوں نابلس کے 38 نوجوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سوسائٹی نے مزید کہا ہے کہ 35 فلسطینی آنسو گیس کی شدت سے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔