کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو دلاور ملک کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرا کر آگ لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب سبزوئی گینگ نے کندھ کوٹ میں پولیس پکٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار نوید جکھرو کو اغوا کر لیا، اغوا کے چند گھنٹوں بعد ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل کردی۔
وڈیو میں مغوی زخمی پولیس اہلکار آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سے اپیل کی ہے کہ سبزوئی گینگ کے لوگوں کو رہا کریں ورنہ ڈاکوں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔