بلوچستان، دکی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر گیا، پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

0 96

بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کے اندر پھنسے تین کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ دکی میں یونین کونسل ناصرآباد کے علاقے میں ساڑے 6 سو فٹ گہری کوئلے کی کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے تین کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق 8 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے تینوں کان کنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو کیے گئے کان کنوں میں لعل محمد، حضرت خان اور محمد نبی شامل ہیں، تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.