مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں،مریم نواز

0 179

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہورمیں گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج فار گرلز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں کو مار دو ، مر جاؤ ، جلا دو اور توڑ دو کا سبق نہیں دینا ۔خوشی ہے کہ اسکلز ڈویلپمنٹ میں بچوں کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبہ کے لیے بائیک اسکیم لائے، ہائیکورٹ کے جج نے اسکیم روک دی، جج صاحب کہتے ہیں کہ طلبہ یہ بائیک لے کر گرلز کالج کے سامنے جائیں گے، جب بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم دیے جاتے ہیں اس وقت کوئی عدالت حرکت میں نہیں آئی۔

ان کی پارٹی نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں دیے اور نہ ہی ان کو سکیورٹی فورسز کے سر پھوڑنے کا کہا، ہم بچوں کو ای بائیکس اورپیٹرول بائیکس تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکلز ڈویلیپمنٹ کی تعلیم بالکل مفت دی جا رہی ہے ، اسکلز ڈویلیپمنٹ کورسز متعدد شہروں میں شروع کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں ، چاہتے ہیں کہ فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی بچوں کو نوکری مل جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.