پانامہ لیکس کا کیا ہوا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے، خواجہ آصف

0 108

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پہلے پانامہ لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے۔ نواز شریف جس کا پانامہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اس کو ٹارگٹ کر لیا گیا، اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف، شوکت عزیز، فیصل واوڈا اور بہت سے نام جو سامنے آ رہے ہیں وہ پہلے بھی تھے اور وہ انکاری بھی نہیں تھے۔

پراپرٹی لیکس کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واردات کیا ہوئی ہے کوئی بتائے، یہ پرانی ڈبہ فلم کا چربہ ہے، یہ ڈبہ فلم پہلے بھی چلی ہوئی ہے، وہی کہانی، وہی کردار، وہی نام، اس میں نئی بات کیا ہے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے یہ دو نمبر فلم صرف اصل وارداتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے اور اس کی فنڈنگ بھی وہی واردتیے کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.