وفاقی کابینہ کی ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے مسودے کی منظوری

0 112

ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت سائبرکرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی پولیس اور ایف آئی اے کی پاور اور وسائل استعمال کر سکے گی، اتھارٹی کسی بھی مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کی مجاز ہوگی۔

ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی کے تحت وفاقی حکومت کسی بھی سائبر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا سکے گی۔

مسودے میں سائبرکرائم کے سیکشن 8 کی سزائیں 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئیں ہیں جبکہ بغیر اجازت کسی کی شناختی معلومات استعمال کرنے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے مسودے میں اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ورچوئل یا کرپٹو کرنسی کے استعمال پر 5 سال کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.