پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چھ ججوں کے خط سے پیدا شدہ معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا، کسی کو کٹہرے میں کھڑا کر کے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حل اس کے سوا کوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر یہ معاملہ سلجھائیں، وزیرِ اعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر کو ایڈوائس کریں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، وزیراعظم کا یہ خیال ہے کہ اسی طرح معاملات چلتے رہے تو ملک کو بہتری کی طرف کیسے لے جایا جا سکتا ہے۔