زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

0 63

طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطلی سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد ایوان نے منظور کرلی۔

اپنی قرارداد میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ارکان کی دل آزاری ہوئی، طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے احتجاج کیا تھا بعد میں طارق بشیر چیمہ نے سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن سے معافی مانگ لی تھی جسے زرتاج گل نے قبول کرلیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.