مکہ مکرمہ ہوٹل آتشزدگی،8 پاکستانی جاں بحق
ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)مکہ مکرمہ ہوٹل آتشزدگی،8 پاکستانی جاں بحق،ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے رابطے میں ہے، مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران بدقسمتی سے 8پاکستانی جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہےکہ ہم نے واقعہ میں 8اموات اور زخمی پاکستانیوں کی رپورٹ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔