پشاور،بچوں کو کرایہ پر موبائل دینے والے 7 ملزمان گرفتار
ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر کی ترغیب دیتے تھے
پشاور(شوریٰ نیوز) پشاور،بچوں کو کرایہ پر موبائل دینے والے 7 ملزمان گرفتار،ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر کی ترغیب دیتے تھے تفصیلات کے مطابقفقیرآباد بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے کرائے پر دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے فقیرآباد میں بچوں کو کرائے پر موبائل فون دینے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔