اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 12 روپے مہنگا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میںٹرپل سنچری، امریکی ڈالر 301 روپے کا ہوگیا
کراچی (شوریٰ نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 12 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میںٹرپل سنچری، امریکی ڈالر 301 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک ہفتے میں 12 روپے بڑھا ہے۔کاروباری ہفتے میں 12 روپےکے اضافےکے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 301 روپےکا ہے۔دوسری جانب انٹربینک کاروباری ہفتے میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروباری ہفتےکے اختتام پر ڈالر 285 روپے 82 پیسےکا ہے،انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔