ریکوڈک منصوبہ،کینیڈین کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71کروڑ روپے ایڈوانس دینے کی منظوری

0 96

بلوچستان کےعلاقے ریکوڈک میں کاپرگولڈ منصوبے میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان حکومت کو 71کروڑ روپےکی ادائیگی کردی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام نے کہاکہ 71 کروڑ روپےکی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی ہے، ریکوڈک منصوبےکےمنافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔

صوبائی محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہےکہ ریکوڈک میں سونے، تانبے نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔ ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028 میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.