سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہےکہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نےکروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔
ہر بندےکا ریٹ فکس تھا، کس کو جیل میں ڈالنا ہے،کس کو باہر نکالنا ہے، 9 مئی کےکیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لیے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں۔
جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑپتی ہوگئے ہیں، مجھے خود 9 ماہ بعد 9 مئی کےکیس میں ڈالا گیا، ایک سال ہوچکا لیکن ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔